ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں دسہرہ اسپورٹس؛ طلباء کو کھیل کود میں حصہ لینا نہایت ضروری ؛ رُکن اسمبلی کرشناریڈی  کا بیان

چنتامنی میں دسہرہ اسپورٹس؛ طلباء کو کھیل کود میں حصہ لینا نہایت ضروری ؛ رُکن اسمبلی کرشناریڈی  کا بیان

Mon, 28 Aug 2017 16:42:53    S.O. News Service

چنتامنی:28 /اگست(سید اسلم پاشاہ/ایس او نیوز)جس طرح ہر بچے کے لئے تعلیم ضروری ہے اسی طرح سے بچوں کا کھیل کود میں حصہ لینا بھی ضروری ہے یہ بات رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کہی آج شہر کے لکشمی بائی جھانسی رانی اسٹیڈیم میں دسہرہ اسپورٹس مقابلوں کا افتتاح کرنے کے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے  کہا کہ ہر کھیل میں ہار جیت دونوں کا ہی امکان رہتا ہے وہ طالب علم جوکہ کسی سبب سے مقابلہ ہارگئے انہیں ہرگیز حوصلہ ہارنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ طلبا پہلے سے زیادہ محنت کریں اور جیت کاعزم مصمم کے ساتھ مقابلہ میں حصہ لیں یقیناًکامیابی آپ کی قدم چومے گی ۔

انہوں نے کہا کہ جسمانی نشونما کے لئے کھیل کود بہترین ذریعہ ہے کرشناریڈی نے اور کہا کہ ہر ایک طالب علم عمدہ تعلیم حاصل کرنے ساتھ ساتھ اسپورٹس مقابلوں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیں یہاں تعلقہ سطح میں کامیاب ہونے کے بعد ضلع و ریاستی سطح کے اسپورٹس مقابلوں میں کامیاب ہوکر ثانیہ مراز کی طرح ہمارے بھارت کا نام خوب روشن کرے۔اس موقع پر ضلع پنچایتی رُکن کملما بلدیہ صدر سجاتا شیونا کونسلر محمد شفیق کونسلر ڈی سادپا منجوناتھ سمیت کئی کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی ۔


Share: